Shahi Kabab Tips in Urdu - Shahi Kabab Totkay - Tip No. 1832

Urdu Totkay Shahi Kabab شاہی کباب (Tip No. 1832) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shahi Kabab Recipe In Urdu

شاہی کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1832

اشیاء:
قیمہ ایک پاؤ
کالی مرچ دو گرام
خشخاش آدھا چمچ
بادام کی گریاں 50گرام
تل آدھا چمچ
ہری مرچیں دو عدد
لہسن پانچ گرام
ادرک دس گرام
انڈوں کی زردی پانچ گرام
ہر ا دھنیا چار عدد
سونف دار چینی آدھا، آدھا چمچ
پسی ہوئی سرخ مرچ حسب منشاء
پسا ہوا خشک دھنیا آدھا چمچ
لونگ چار عدد
کالی مرچیں چھ عدد
مکھن 50گرام
زیرہ آدھا چمچ
نمک حسب منشاء
ترکیب:
لہسن ،پیاز اور ادرک چھیل کر باریک کاٹیں انڈوں کی زردی ایک پیالے میں الگ نکال کر رکھ دیں ، بادام کی گریاں ،تل، خشخاش کو ملا کر اکٹھا پیس کر الگ رکھ دیں ، ہری مرچیں اور ہرا دھنیاباریک کاٹ لیں پھر باقی تمام مصالحے ملا کر باریک پیس لیں پسے ہوئے تمام مصالحے اور ہرا مصالحہ قیمے میں ملا کر باریک پیس لیں اور اس قیمے کو سیخوں پر لگا کر رکھیں انگیٹھی میں کوئلوں کو سرخ کر یں، قیمے والی سیخ آگ پر سینکیں جب ذرا سارنگ تبدیل ہونے لگے تو اٹھا کر خشخاش بادام اور تل کے آمیزے میں پھیر کر دوبارہ آگ پر سینکیں اور سرخ ہونے پر آگ سے ہٹائیں پلیٹ میں ڈال کر چٹنی کے ساتھ گرم گرم کھانے کے لئے مزیدار لذیذ کباب پیش کر یں۔

More From Cutlus Aue Kebab