Shahi Kofta Kari Tips in Urdu - Shahi Kofta Kari Totkay - Tip No. 2064

Urdu Totkay Shahi Kofta Kari شاہی کوفتہ کری (Tip No. 2064) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shahi Kofta Kari Recipe In Urdu

شاہی کوفتہ کری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2064

اشیاء:
قیمہ(باریک پسا ہوا) 250گرام
باسی ڈبل روٹی ایک سلائس (ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
دودھ کپ
ٹماٹر کیچپ ایک کھانے کا چمچہ
ووسٹر شائر سوس ایک کھانے کا چمچہ
ادرک اور لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
براؤن کی ہوئی پیاز(کچل لیں) ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا پتے (کاٹ لیں) ایک کھانے کا چمچہ
ہری مرچ (باریک کاٹ لیں) ایک چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب برائے کوفتہ:
ایک کھانے کا چمچہ تیل کے ساتھ قیمہ ، ادرک ، لہسن پیسٹ ، براؤن پیاز ، ہرا دھنیا ، ہری مرچ ،ہلدی پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر ، نمک ، باسی ڈبل روٹی ، دودھ ، ٹماٹرو کیچپ اور ووسٹر شائر سوس اچھی طرح مکس کر لیں اور 15منٹ کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔ اس مکسچر کے 16کو فتے بنا لیں۔انہیں ایک کم گہری (اتھلی)ڈش میں ایک کھانے کا چمچہ تیل کے ساتھ رکھ دیں اور ڈھانپ کر دس منٹ مائیکروویو کر یں۔ درمیان میں ڈش کو دومرتبہ ہلائیں تاکہ کوفتے ہر طرف سے پک جائیں۔
اشیاء برائے کری:
خشک سرخ مرچ(بیج نکال دیں) چھ عدد
دھنیا (بھنا ہوا ) دو چائے کے چمچے
زیرہ (بھنا ہوا) دو چائے کے چمچے
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
لونگ تین عدد
ثابت کالی مرچ تین عدد
الائچی تین عدد
دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
ناریل(کدو کش کر لیں) حصہ
تیل ایک کھانے کا چمچہ
پیاز(ادرک سلائس کاٹ لیں) ایک عدد(بڑی)
ہری مرچ چار عدد
کری پتہ چند
کو کونٹ ملک دو کپ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
سرخ مرچ، دھنیا، زیرہ، ہلدی پاؤڈر، لونگ ،کالی مرچ، الائچی ، دار چینی ، ناریک ملا کر باریک پیس لیں۔پیاز کو تیل میں مکس کر کے ایک بڑی ڈش میں تین منٹ مائیکروویو کریں۔ چلاتے ہوئے کری پتہ اور مرچ ڈال دیں اور مزید دو منٹ پکائیں۔ چلاتے ہوئے پسا ہوا مصالحہ ملا دیں اور ڈھانپ کر پانچ منٹ تک مائیکروویو کر یں۔ درمیان میں چلاتے ہوئے کو کونٹ ملک اور نمک ملا دیں اور 2-3منٹ مائیکروویو کر یں حتٰی مکسچر میں ایک ابال آجائے۔ دو منٹ تک یونہی رہنے دیں۔ اس کے بعد احتیاط کے ساتھ کوفتوں کو اس مکسچر میں ڈال دیں اور 50%پاور پر 20منٹ مائیکروویو کر یں۔ درمیان میں ڈش کو ہلاتے رہیں۔ مزیدار شاہی کو فتہ کر ی تیار ہے چاولوں کے ساتھ گرما گرم سرو کر یں۔

More From Gosht Aur Beef