Shahi Murgh Badami Tips in Urdu - Shahi Murgh Badami Totkay - Tip No. 1651

Urdu Totkay Shahi Murgh Badami شاہی مرغ بادامی (Tip No. 1651) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Badami in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shahi Murgh Badami Recipe In Urdu

شاہی مرغ بادامی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1651

اجزاء:
گھی پانچ کھانے کے چمچے
بادام (چھلے و کترے ہوئے) 100گرام
دھنیا ثابت دو کھانے کے چمچے
خشخاش دو کھانے کے چمچے
دہی تین کھانے کے چمچے
مرغ ایک کلو( آٹھ ٹکڑے کر لیں)
پیاز( باریک کتری ہوئی) 225گرام
چھوٹی الائچی آٹھ
سرخ مرچ(پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
کھانے کے تین چمچے گھی ایک پتیلی میں گرم کر یں۔ مرغ کے چار ٹکڑے اس میں ڈالیں ۔ درمیانی آنچ پر تل کر دونوں طرف سے سرخ کر لیں۔ پھر نکال کر الگ رکھ لیں۔ باقی کے ٹکڑوں کو بھی اسی طرح تل کر نکال لیں۔ پتیلی میں باقی گھی ڈالیں۔ تھوڑا گرم ہونے دیں ۔ اس کے بعد کٹے ہوئے بادام ایک چمچہ تل کرہلکا سرخ کر لیں۔ اب اس میں کترے ہوئے باقی بادام، دھنیا، الائچی اور خشخاش ڈال دیں۔ پانچ منٹ تلیں۔ بادام ہلکے سرخ ہونے چاہیے۔ زیادہ نہیں ۔ اب پسی ہوئی مرچ اور نمک اس میں ڈال کر اچھی طرح چمچہ چلائیں اور پتیلی کو چولہے سے اتار دیں۔ اس آمیزے کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو بلینڈر میں تھوڑا سا پانی ڈال کر ایک جان کر لیں۔ اس آمیزے کو پتیلی میں دوبارہ ڈالیں اور مرغ کے ٹکڑے بھی اس میں ڈالیں ۔ہلکی آنچ پر اچھی طرح چلائیں ۔ تھوڑ اتھوڑا دہی ڈال کر چلاتے رہیں۔ پتیلی کو اچھی طرح ڈھک دیں اور آنچ ہلکی کر دیں۔ پچاس منٹ تک پکنے دیں۔ یہاں تک کہ گھی چھوٹنے لگے ۔ پھر اس کو پلیٹ میں نکال کر سرخ کیے ہوئے بادام اوپر ڈال دیں۔

More From Chicken Badami