Shahi Tukray Tips in Urdu - Shahi Tukray Totkay - Tip No. 2935

Urdu Totkay Shahi Tukray شاہی ٹکڑے (Tip No. 2935) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Double Roti And Bread Slice in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shahi Tukray Recipe In Urdu

شاہی ٹکڑے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2935

اشیاء:
ڈبل روٹی ایک عدد
دودھ ڈیڑھ کلو
زعفران ایک ٹی اسپون
پستہ آدھ چھٹانک
بادام گری ایک چھٹانک
چھوٹی الائچی 8عدد
گھی ایک پاؤ
چاندی کا ورق چار عدد
کیوڑہ چار ٹیبل اسپون
ترکیب:
ڈبل روٹی کے آٹھ سلائس بنا لئے جائیں۔ ان کو چاروں طرف سے کاٹ لیں اور پھر ان کو چار برابر ٹکڑوں میں پسند کے مطابق کاٹ لیں۔ بادام کی گری کو گرم پانی میں بھگو کر چھیل لیں اور باریک کاٹ لیں۔ پستہ بھی باریک کاٹ کر زعفران میں بھگو دیں اور کیوڑہ شامل کر کے سل پر پیس لیں۔ اب دودھ کو اس قدر پکائیں کہ آدھا رہ جائے۔ پھر اس میں چینی ملائیں۔ اس کے بعد فرائی پین میں گھی ڈال کر ڈبل روٹی کے ٹکڑے تل لیں۔ اب یہ تلے ہوئے ٹکڑے دودھ میں ڈال کر پکائیں۔ یہاں تک کہ ٹکڑے بالکل گدازہو جائیں اور دودھ تقریباً خشک ہو جائے۔ اب ٹکڑوں کو ایک ڈش میں آرام سے لپیٹ کر رکھ دیں اور اوپر زعفران چھڑک دیں پھر ٹھنڈا ہونے پر ورق لگا دےئے جائیں۔ اس کے اوپر پستہ بادام سجا دیں۔ یہ نہایت لذیذ اور خستہ شاہی ٹکڑے تیار ہوں گے۔

More From Double Roti And Bread Slice