Shakarkandi Ka Halwa Tips in Urdu - Shakarkandi Ka Halwa Totkay - Tip No. 2508

Urdu Totkay Shakarkandi Ka Halwa شکر قند کا حلوہ (Tip No. 2508) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shakarkandi Ka Halwa Recipe In Urdu

شکر قند کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2508

اشیاء:
شکر قند ایک پاؤ
شکر ایک پیالی
پستہ /بادام(بھیگے ہوئے چھلکا اترے ) دس دس عدد(ہوائیاں کاٹ لیں)
دودھ چھ پیالی
چھوٹی الائچی چھ عدد
گھی دو بڑے چمچے (ٹیبل سپون)
ترکیب:
شکر قند کو توے میں رکھ کر اوپر دوسرا توایا بھاری چیز رکھ دیں کہ بند ہو جائے اور ہلکی آنچ پر بھون لیں۔ چھیل کر شکر قند کا گودا نکال لیں اور اس کو مل لیں۔ دودھ کو ہلکی آنچ پر پکا کر تقریبا دو پیالی کر لیں۔ چینی کا شیرہ بنا لیں۔ گھی ایک دیگچی میں ڈال کر الائچی ڈال دیں اور ایک منٹ بعد شکر قند کا گودا ڈال کر بھونیں۔ پانچ منٹ بھوننے کے بعد دودھ ڈال دیں اور چمچہ چلائیں۔ دودھ گاڑھا ہو کر کھوئے کی شکل اختیار کرنے لگے تو شیرہ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر رکھ دیں چلاتے ہوئے حلوہ دیگچی کا پیندا چھوڑنے لگے گا۔ پھیلے ہوئے برتن کو چکنا کر کے حلوہ اس میں ڈال کر پھیلا دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر ٹکڑے کاٹ لیں اور میوہ چھڑک دیں۔

More From Halwa Jaat