Shakarkandi Ka Halwa 3 Tips in Urdu - Shakarkandi Ka Halwa 3 Totkay - Tip No. 2720

Urdu Totkay Shakarkandi Ka Halwa 3 شکر قندی کا حلوہ (Tip No. 2720) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shakarkandi Ka Halwa 3 Recipe In Urdu

شکر قندی کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2720

اشیاء:
شکر قندی 500گرام
گھی 250ملی لیٹر
چینی 500گرام
سبز الائچی چھ عدد
ناریل کترا ہوا 100گرام
دودھ ایک لیٹر
بادام کی گری 50گرام
پستہ 20گرام
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
شکر قندی کو دھو کر ابال لیجئے۔ گل جائے تو چھلکا اتار کر اور ریشہ نکال کر پیس لیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی کڑ کڑائیے۔ اس میں سبز الائچی کے دانے بھون لیجئے۔ اب ناریل ڈال دیجئے اور بادامی رنگ پر بھون لیجئے۔ اس کے بعد پسی ہوئی شکر قندی بھون لیجئے۔، دودھ تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالتے جائیے اور بھونتے جائیے۔ دودھ خشک ہو جائے تو چینی ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ آنچ ہلکی رکھئے۔ چینی کا دانہ مرجائے، پانی خشک ہو جائے اور شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہونے لگے تو بادام اور پستہ ڈال دیجئے۔ حلوہ گاڑھا ہو جائے ۔ بھننے کی خوشبو آنے لگے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ چند منٹ کے لئے ڈھکا رہنے دیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکال کر اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ بادام اور پستہ باریک کاٹ کر حلوے پر چھڑک دیجئے۔

More From Halwa Jaat