Shalgam Shorba Daar Tips in Urdu - Shalgam Shorba Daar Totkay - Tip No. 2920

Urdu Totkay Shalgam Shorba Daar شلغم شوربہ دار (Tip No. 2920) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shalgam Shorba Daar Recipe In Urdu

شلغم شوربہ دار کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2920

اشیاء:
شلغم آدھ کلو
گھی تین چھٹانک
پیاز آدھ پاؤ
لہسن ایک پوتھی
دہی آدھ پاؤ
ادرک چوتھائی چھٹانک
بادام 8عدد
ناریل ایک ٹی اسپون
تل ایک ٹی اسپون
خشخاش ایک ٹی اسپون
دھنیا پسا ہوا ایک ٹی اسپون
ترکیب:
شلغم چھیل کر اس کے ٹکڑے کاٹ لیں۔ بادام، ناریل، تل ، خشخاش، دھنیا، ادرک اور لہسن کو تھوڑے سے گھی میں بھون کر سل پر پیس لیں۔ دہی پھینٹ کر یہ مصالحے اس میں اچھی طرح ملا کر رکھ لیں۔ ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز سرخ کر لیں۔ جب پیاز سرخ ہو جائے تو نمک اور مرچ ڈال کر مصالحہ بنا لیں اور اس میں شلغم کے ٹکڑے ڈال کر خوب بھونیں۔ جب یہ ٹکڑے بادامی رنگ کے ہو جائیں تو مصالحے والی دہی میں ڈال دیں پانچ منٹ تک بھون کر ڈھکن بند کر دیں تاکہ شلغم گل جائیں۔ جب شلغم گل جائیں اور تھوڑا سا شوربہ بھی رہ جائے تو پانچ منٹ دم پر لگا کر اتار لیں۔ اسی طریقے سے آپ اروی‘آلو‘ ٹنڈے‘گھیا‘بھنڈی اور گوبھی کا لذیذ شوربہ بھی تیار کر سکتے ہیں۔

More From Pakistani Sabzi