Sharbat Badam Tips in Urdu - Sharbat Badam Totkay

شربت بادام کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Sharbat Badam Recipe In Urdu

اشیاء:
بادام کی گری ایک چھٹانک
روح کیوڑہ ایک شیشی چھوٹی
چاروں مغز ایک چھٹانک
پانی تین پاؤ
چینی تین پاؤ
ترکیب:
بادام کی گریاں رات کو بھگو کر رکھ دیں۔ چاروں مغز بھی الگ بھگو کر رکھ دئیے جائیں۔ صبح بادام اور چاروں مغز باریک پیس لیں۔ ان میں تین پاؤ پانی اور چینی ملا لیں اور ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب شربت جیسا قوام تیار ہو جائے تو اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر روح کیوڑا ڈال دیں اور دس پندرہ منٹ کے بعد بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔ یہ شربت پیاس کو کم کرتا ہے اور دل و دماغ کو بے حد تقویت دیتاہے۔ اس شربت کو آپ حسب پسند پانی اور دودھ میں ملا کر پی سکتے ہیں۔ بہت خوش ذائقہ اور لذیذ شربت ہوتا ہے۔

More From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen - مزید