Sharbat Sandal Tips in Urdu - Sharbat Sandal Totkay - Tip No. 2944

Urdu Totkay Sharbat Sandal شربت صندل (Tip No. 2944) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sharbat Sandal Recipe In Urdu

شربت صندل کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2944

اشیاء:
صندل کا برادہ ایک چھٹانک(سفید یا سرخ خالص)
روح کیوڑہ ایک شیشی چھوٹی
چینی تین پاؤ
گلاب کا عرق تین پاؤ
ترکیب:
صندل کا برادہ اچھی طرح صاف کر کے گلاب کے عرق میں ڈال دیں اور چوبیس گھنٹے تک بھگو کر رکھ دیں۔ اس کے بعد کسی دیگچی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور پکنے دیں جب عرق گلاب آدھا رہ جائے یعنی خشک ہوجائے تو اتار لیں اور کسی کپڑے میں چھان کر اس میں چینی ملا لیں۔ اور دوبارہ آنچ پر رکھ کر پکائیں کہ ایک تار ہو جائے۔ اس کے بعد اتار لیں ٹھنڈا ہونے پر اس میں روح کیوڑہ ڈال کر پانچ منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ چینی کی بوتل لے کر اس کو گرم پانی سے اچھی طرح صاف کر لیں اور تیار شدہ شربت ڈال کر ڈھکنا اچھی طرح بند کر دیا جائے۔ صندل کا عمدہ شربت تیار ہے۔ یہ شربت گرمی دور کرتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے۔

More From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen