Sheermal Tips in Urdu - Sheermal Totkay - Tip No. 2679

Urdu Totkay Sheermal شیرمال (Tip No. 2679) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sheermal Recipe In Urdu

شیرمال کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2679

اشیاء:
میدہ کلو
گھی 250ملی لیٹر
دودھ لیٹر
خشخاش ایک بڑا چمچہ
خمیر پانچ گرام
نمک حسب پسند
ترکیب:
دودھ کو ابال لیجئے ۔ جب ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں نمک اور خمیر شامل کر لیجئے اور اس دودھ سے میدے کو اچھی طرح گوندھیے ساتھ ساتھ گھی بھی ملاتے جائیے اور گوندھتے جائیے۔ جب باکل ملائم ہو جائے تو آدھے گھنٹے تک پڑا رہنے دیجئے تاکہ خمیر اچھی طرح اُٹھ آئے۔ آدھے گھنٹے بعد گندھے ہوئے میدے کے حسب پسند پیڑے بنا کر رکھ لیجئے اور بیل کر انڈے کی شکل کی روٹی تیار کر لیجئے۔ اس پر خشخاش چھڑک دیجئے اور اس پر انگلیوں سے نان کی طرح نشان لگا دیجئے۔ اور پھر اوون (تنور)میں لگا دیجئے۔ شیر مال کا رنگ بادامی ہو جائے تو دودھ کا چھینٹا دے کر اتار لیجئے۔ گھر میں اوون (تنور)موجود نہ ہو تو بازار سے تنور میں لگوا لینا چاہیے۔
نوٹ: توے پر نہیں پکانا چاہیے۔

More From Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha