Shukto Tips in Urdu - Shukto Totkay - Tip No. 1716

Urdu Totkay Shukto شکتو (Tip No. 1716) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bangla Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shukto Recipe In Urdu

شکتو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1716

اجزاء
پانچ پوڑا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
تیل سرسوں ایک کھانے کا چمچ
نرم نیم کے پتے مٹھی بھر
پپیتا 250گرام
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
ادرک 2.5سنٹی میٹر ٹکڑا
رائی دو چائے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
ایک چائے کا چمچ تیل لیکر اسے چھوٹے سے برتن میں گرم کر یں نیم کے پتوں کو فرائی کر کے الگ رکھ لیں۔ پپیتا دھو کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ رائی، خشخاش اور ادرک کو گرائنڈ کر لیں ۔ باقی بچے تیل کو ایک کڑاہی میں گرم کریں اور باقی پانچ پوڑا کو ساتھ شامل کر لیں جب وہ ابلنے لگیں تو پپیتے کے ٹکڑے ڈال کر 2منٹ تک پکائیں۔ گرائنڈ شدہ مصالحہ جات اور نمک ڈال کر مزید ایک منٹ پکائیں۔ اتنا پانی ڈالیں کہ پپیتا اور نیم کے پتے اچھی طرح پک سکیں۔ اس کی ایک سوپ کی طرح کی ”گریوی “ بنتی ہے لہٰذا اسی کے مطابق پانی ڈالیں جب یہ اشیاء پک جائیں تو چولہے سے ہٹا لیں۔ اس کے اوپر پانچ پوڑا پھیلا دیں اور ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ کھانے کے شروع میں پیش کر یں۔

More From Bangla Food