Sindhi Biryani Tips in Urdu - Sindhi Biryani Totkay - Tip No. 1668

Urdu Totkay Sindhi Biryani سندھی بریانی (Tip No. 1668) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sindhi Biryani Recipe In Urdu

سندھی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1668

اجزاء:
باسمتی چاول ایک کلو
دہی ایک پیالی
دھنیا(پسا ہوا) دو کھانے کے چمچے
ملا جلا گرم مصالحہ (پسا ہوا) ایک چائے کا چمچہ
آلو بخارے ایک پاؤ ایک پیالی گرم پانی میں بھگو دیں
لیموں چار عدد
آلو آدھا کلو
زردہ کا رنگ چوتھائی چائے کا چمچہ
پیاز درمیانی سائز کی چار عدد
بکرے کا گوشت ایک کلو
لال مرچ (پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
ادرک لہسن (پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
پودینہ ایک گٹھی
تیز پات دو عدد
ٹماٹر چار عدد
دودھ آدھی پیالی
تیل دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز سرخ کر لیں۔ آدھی پیاز نکال کر اخبار پر پھیلا ئیں ، آدھی میں گوشت اور مصالحے اور دہی ڈال دیں۔ جب گوشت کا پانی سوکھ جائے اور گوشت گل جائے تو آلو بخارے کی گٹھلیاں نکال کر گوشت میں ڈال دیں۔ ساتھ میں آلو، ٹماٹر اور ہری مرچیں بھی ڈال دیں اور تھوڑا سا بھون کر اتار لیں۔ ایک بڑی دیگچی میں چاول چڑھا دیں ۔ چاولوں کے پانی میں تھوڑا سا پودینہ، ثابت گرم مصالحہ اور دو تین ہری مرچیں ڈال دیں۔ جب چاول دو کنی ہو جائیں ہوتو چھلنی میں چھان لیں ۔ پھر اسی دیگچی میں باری باری گوشت اور چاول کی تہ لگا دیں۔ اوپر تلی ہوئی پیاز اور گرم دودھ میں زردہ کا رنگ ملا کر پھیلا کر ڈال دیں،لیموں کا عرق چھڑک دیں۔ توے کے اوپر تیز آنچ پر دم پر رکھ دیں ۔ جب چاولوں کے اوپر بھاپ آجائے تو آنچ ہلکی کر دیں۔

More From Biryani Aur Pulao