Sindhi Pulao Tips in Urdu - Sindhi Pulao Totkay

سندھی پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Sindhi Pulao Recipe In Urdu

سب سے پہلے پیاز، گاجر کو کاٹ لیں اور ٹماٹر کے چار چار ٹکڑے کاٹ لیں
پھر کڑ کڑاتے ہوئے گھی میں پیاز کو بادامی رنگ تک تل لیں
پھر گوشت میں نمک، مرچ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں
پھر اس میں مصالحہ ڈال دیں اور اتنا پانی ڈالیں جس میں گوشت اچھی طرح گل جائے
جب پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو گاجر، ٹماٹر، مٹر اور ہری مرچ ڈال دیں اور چمچ ہلاتی رہیں
اس کے بعد بھگوئے ہوئے چاول ڈال دیں اور انکو چند منٹ تک بھونتے رہیں
کوشش کر یں کہ چاول ٹوٹیں نہ
پھر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ جس میں چاول گل جائیں
جب پانی خشک ہو جائے تو دس، پندرہ منٹ تک دم پر رکھ دیں
دم کے بعد گرم گرم نوش فرمائیں
نوٹ :
یہ پلاؤ آٹھ افراد کے لئے کافی ہے

More From Pulao Pilaf - مزید