Singapore Fish With Ginger Sauce Tips in Urdu - Singapore Fish With Ginger Sauce Totkay - Tip No. 3348

Urdu Totkay Singapore Fish With Ginger Sauce سنگا پوری فش ود جنجر سوس (Tip No. 3348) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about European Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Singapore Fish With Ginger Sauce Recipe In Urdu

سنگا پوری فش ود جنجر سوس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3348

اشیاء:
مچھلی ایک کلو(بغیر کا نٹے کے ٹکڑے)
یخنی ایک کپ
ٹماٹر (بڑا ) ایک عدد
پیاز ایک عدد
شملہ مرچ ایک عدد
ہری پیاز تین عدد
ہری مرچیں دو عدد(ان سب اجزاء کو باریک کاٹ لیں)
سویا سوس چار کھانے کے چمچے
سرکہ چار کھانے کے چمچے
ادرک دو کھانے کے چمچے(لمبی باریک کٹی ہوئی)
کارن فلور دو کھانے کے چمچے( کپ پانی ملا لیں)
چینی ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
تیل تلنے کے لئے
ترکیب:
مچھلی پر نمک لگائیں ساتھ سرکہ اور سویا سوس ڈال کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کر یں اور مچھلی ڈال کر تل لیں اس کے بعد مچھلی کو نکال کر ٹشو پیپر ز پر رکھ دیں تاکہ تیل اچھی طرح جذب ہو جائے گا۔
ایک سوس پین میں دوکھانے کے چمچے تیل گرم کر یں۔ اس میں پیاز اور ادرک ڈال کر دو منٹ تک تلیں اب اس میں شکر، شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈال کر تلیں۔ یخنی ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں پھر کارن فلور ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ جب سوس گاڑھی ہونے لگے تو چولہے سے اتار لیں۔ مچھلی کے ٹکڑے پلیٹ میں سجائیں اور ان پر سوس ڈال دیں۔ ہری پیازاور ہری مرچیں ڈال کر دال کے پاپڑوں کے ساتھ گرم گرم پیش کر یں۔

More From European Dishes