Singharay Ka Halwa Tips in Urdu - Singharay Ka Halwa Totkay - Tip No. 2706

Urdu Totkay Singharay Ka Halwa سنگھاڑے کا حلوہ (Tip No. 2706) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Singharay Ka Halwa Recipe In Urdu

سنگھاڑے کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2706

اشیاء:
سنگھاڑے (چھلے ہوئے) ایک کلو
چینی 1کلو
بالائی 250گرام
دودھ 750ملی لیٹر
گھی 500ملی لیٹر
بادام کی گری 150گرام
اخروٹ کی گری 50گرام
پستہ 20گرام
ناریل 25گرام
چھوہارے چار عدد
سبز الائچی چھ عدد
زعفران پسی ہوئی آدھی چٹکی
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
سنگھاڑے ابال کر چھلکا اتار لیجئے۔ میٹھے باداموں کی چھلکا اُتری گری اور سنگھاڑے ایک ساتھ پیس لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں گھی اچھی طرح گرم کیجئے۔ اس میں چھ الائچیوں کے دانے پیس کر ڈال دیجئے۔ خوشبو آنے لگے تو پسے ہوئے سنگھاڑے اور بادام ڈال کر بادامی رنگ کے بھون لیجئے۔ دودھ میں بالائی پھینٹ کر حل کیجئے پھر اس میں زعفران (پسی ہوئی) حل کر کے برتن میں ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے۔ شیرہ گاڑھا ہو جائے اور پک کر حلوے میں جذب ہو جائے۔ تو اخروٹ ، پستہ اور کترا ہوا ناریل ڈال کر بھونئے۔ بھننے کی خوشبو آنے لگے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر چند منٹ کے لئے دم پر لگا دیجئے۔

More From Halwa Jaat