Dhuwan Dahi Gosht Tips in Urdu - Dhuwan Dahi Gosht Totkay - Tip No. 1469

Urdu Totkay Dhuwan Dahi Gosht دھواں دھی گوشت (Tip No. 1469) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dhuwan Dahi Gosht Recipe In Urdu

دھواں دھی گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1469

اشیاء:
گوشت ایک کلو
پیاز دو عدد
گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
دہی 250گرام
لہسن ،ادرک کا پیسٹ دوکھانے کے چمچے
سرخ مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چمچہ
ہری مرچ 10یا 12عدد
ہرا دھنیا ،پودینہ ایک ایک گٹھی
ترکیب:
گرم مصالحہ ،لہسن ،ادرک، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر،ہلدی، نمک اور آدھا ہرا مصالحہ گرائنڈ میں ایک منٹ تک پیس لیں۔ اب ایک پیاز کاٹ کر تیل میں ہلکی فرائی کر لیں پھر اس میں گوشت ڈال دیں ساتھ ہی گرائنڈ کیا ہوا تمام مصالحہ بھی ڈال دیں۔ گھور ا سا بھون کر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے جب گوشت گل جائے تو چولہا بند کر دیں اب باقی ہرا مصالحہ اور پیاز باریک کاٹ کر دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں ملا دیں اور اس آمیزے کو تیار گوشت پر پھیلا دیں کوئلے کو جلا کر اس پر رکھیں اور اس کے اوپر ایک چمچہ گرم تیل ڈال کر دیگچی کو اچھی طرح سے بند کر دیں۔ 10یا 15منٹ کوئلہ نکال دیں اور آمیزے کو سالن میں اچھی طرح مکس کر دیں مزے دار دھواں دہی گوشت تیار ہے سلاد اور نان کے ساتھ گرم گرم کھائیں۔

More From Gosht Aur Beef