Dhuwa Dhaar Machli Kabab Tips in Urdu - Dhuwa Dhaar Machli Kabab Totkay

دھواں دھار مچھلی کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Dhuwa Dhaar Machli Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
مچھلی(پمفرٹ/کنگ فش) ایک عدد400گرام
چھوٹے پیاز 16عدد
پکانے کا تیل دو ٹیبل سپون
میرینیڈ کے لئے:
لیمن جوس 3ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
براؤن شو گر(شکر ) دو ٹیبل سپون
پکے ہوئے زیتون 16عدد
ٹماٹر دو عدد درمیانہ سائز
کالی مرچ (پسی ہوئی ) ایک چائے کا چمچہ
ادرک کا پیسٹ ایک ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔مچھلی صاف کر کے کانٹوں کے بغیر چپٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ مچھلی ٹکڑوں کو دھو کر ایک انچ کے سائزکے کیوبزمیں کاٹ لیں۔
2۔چھوٹے پیاز چھیل کر دھو لیں۔ ٹماٹر درمیان میں سے کاٹ کر دو کر لیں اور بیج نکال دیں۔ ان کے بھی ایک انچ کے سائز کے کیوبز کاٹ لیں۔
3۔لیمن جوس،پسی ہوئی کالی مرچ ، نمک،ادرک کا پیسٹ اور براؤن شو گر کو مکس کر لیں۔مچھلی، ٹماٹر اور چھوٹے پیازکو ایک گھنٹے کے لئے اس میں ڈبو دیں۔
4۔اب سیخ پر مچھلی، ٹماٹر اور پیا زکو اس تر تیب سے پروئیں۔ مثلاًمچھلی کا ٹکڑا، چھوٹا پیاز، زیتون اورٹماٹر کا ٹکڑا۔ ان پروئی ہوئی سیخوں کو وائر ریک (Wire Rack)پر ترتیب سے رکھیں۔ گرل اینڈباٹم (Grill and Bottom)پر آٹھ منٹ کے لئے پکنے دیں۔
5۔اس سیخوں پرپکانے کا تیل لگائیں۔ پھر گرل اینڈباٹم (Grill and Bottom)پر چارمنٹ کے لئے پکائیں۔ فوراًپیش کر یں۔

More From Cutlus Aue Kebab - مزید