Koilay Walay Shami Kabab Tips in Urdu - Koilay Walay Shami Kabab Totkay

کوئلے والے شامی کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Koilay Walay Shami Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
قیمہ آدھا کلو
پیاز چار عدد درمیانہ سائز
کالی مرچ ایک ٹی اسپون
ادرک دو انچ کاٹکڑا
لال مرچ بارہ عدد
انڈا ایک عدد
چنا دال ایک چھٹانک
بڑی الائچی دو عدد
دار چینی ایک انچ کاٹکڑا
ہری مرچ ہرا دھنیا نمک اور کوئلہ ایک ٹکڑا
ترکیب:
دال دھو کر صاف کر لیں قیمہ دال دو گٹھی پیاز کاٹ کر گرم مصالحہ ،ثابت لہسن ،ادرک اور تین پیالی پانی ڈال کر چڑھا دیں جب دال اور قیمہ گل جائے تو قیمہ کے مصالحے کو چوپر میں یاسل پر پیس لیں ہرا دھنیا کٹا ہوا ہری مرچ اور پیاز آملیٹ کی طرح باریک کٹی ہوئی انڈا بھی توڑ کر قیمہ کے آمیزے میں ملا لیں اور اب قیمہ کے بیچ میں ایک گڑھا بنا کر اس میں ڈبل روٹی کا پیس رکھ کر اس پر دہکتا ہوا کوئلہ رکھیں اور اس پر تھوڑا آئل ٹپکا دیں اور جب دھواں نکلے تو ڈھکن ڈھک دیں پانچ منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر کوئلہ اور ڈبل روٹی کا ٹکڑا پھینک دیں اور قیمہ میں پسا ہوا گرم مصالحہ ملا دیں اور پین میں آئل ڈال کر گرم کر یں اور کباب بنا کر فرائی کر لیں ۔مزیدار کباب تیا رہیں۔

More From Cutlus Aue Kebab - مزید