Kharay Masalay Ka Dhuan Gosht Tips in Urdu - Kharay Masalay Ka Dhuan Gosht Totkay - Tip No. 2986

Urdu Totkay Kharay Masalay Ka Dhuan Gosht کھڑے مصالحے کا دھواں گوشت (Tip No. 2986) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kharay Masalay Ka Dhuan Gosht Recipe In Urdu

کھڑے مصالحے کا دھواں گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2986

اجزاء:
گوشت ایک کلو
دہی کلو
پیاز کلو
پو دینہ ایک گٹھی
ہری مرچ 5سے7موٹی
دھنیا ایک چمچہ پسا ہوا
کوئلہ 2یا 3عدد
ادرک ایک چمچہ چائے کا
لہسن دو چمچہ چائے کے
نمک حسب ذائقہ
مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک دیگچی میں گوشت ملنے کے لئے رکھ دیں۔ اس میں 2یا3پیاز کاٹ کر ڈال دیں۔ ادرک لہسن مرچ اور دھنیا بھی ڈال دیں اور گلنے کے لئے چھوڑ دیں۔ گوشت گلنے کے بعد پانی خشک کر کے گھی ڈال کر خوب بھونیں۔ جب گوشت بھی بھن جائے تو اس میں پیاز کے گول گول لچھے کاٹ کر اور دھو کر ڈال دیں۔ اب اس میں پھینٹی ہوئی دہی۔لچھے دار پیاز، پو دینہ اور ہری مرچ کی تہہ لگائیں۔ پھر سب سے اوپر چھوٹی سی روٹی کے ٹکڑے کے اوپر دہکتا ہوا کوئلہ رکھ کرگوشت پر رکھ دیں اور کوئلے پر دو چار گھی کے قطرے ٹپکا دیں اور ڈھکن اچھی طرح بند کر دیں گھنٹے کے بعد کھول کر روٹی اورکوئلہ نکال لیں اور باقی چیزوں کو اچھی طرح ملا لیں۔ کوئلہ ڈال کر چولہے پر نہیں چڑھانا ہے۔ مزیدار دھواں گوشت تیار ہے۔

More From Gosht Aur Beef