Sooji Aur Dahi Ka Halwa Tips in Urdu - Sooji Aur Dahi Ka Halwa Totkay - Tip No. 2714

Urdu Totkay Sooji Aur Dahi Ka Halwa سوجی اور دہی کا حلوہ (Tip No. 2714) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sooji Aur Dahi Ka Halwa Recipe In Urdu

سوجی اور دہی کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2714

اشیاء:
دہی ڈیڑھ لیٹر
سوجی 250گرام
چینی 750گرام
پستہ 40گرام
بادام 50گرام
کسٹرڈ دو چمچے
گھی 250گرام
ناریل 25گرام
سبز الائچی چار عدد
لونگ دو عدد
کیوڑا بڑا چمچہ
ترکیب:
دہی کو ایک کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیجئے۔ پانی نکل جائے تو اس میں سوجی اچھی طرح سے ملا دیجئے۔
ایک کھلے منہ کے برتن میں گھی کڑ کڑائیے۔ سبز الائچیاں اور لونگیں ڈال کر بھون لیجئے۔ اس میں سوجی ملا ہوا دہی ڈال کر بھون لیجئے۔ خوشبو آنے لگے اور بادامی رنگ کا ہو جائے تو چینی ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے جائیے۔ جب شیرہ گاڑھا ہونے لگے تو ناریل اور اخروٹ بھی باریک کر کے ڈال دیجئے چمچہ چلاتے جائیے۔ پانی خشک ہو جائے، شیرہ گاڑھا ہو کر حلوے میں جذب ہو جائے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑہ ڈال کر اتار لیجئے اور چند منٹ کے لئے ڈھکا رہنے دیجئے۔
پلیٹ میں حلوہ نکالئے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ اوپر بادام اور پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔ سوجی اور دہی کا خوش ذائقہ حلوہ تیار ہے۔

More From Halwa Jaat