Sooji Ka Halwa 3 Tips in Urdu - Sooji Ka Halwa 3 Totkay - Tip No. 2709

Urdu Totkay Sooji Ka Halwa 3 سوجی کا حلوہ (Tip No. 2709) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sooji Ka Halwa 3 Recipe In Urdu

سوجی کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2709

اشیاء:
سوجی 250گرام
میدہ 30گرام
کھویا 50گرام
چینی کلو
الائچی سبز چھ عدد
کیوڑا تھوڑا سا
بادام گری 30گرام
کشمش 15گرام
گھی 250ملی لیٹر
زعفران گرام
ترکیب:
ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور سبز الائچی کے دانے نکال کر اس میں ڈال دیجئے۔ گھی کڑ کڑا جائے تو سوجی ڈال دیجئے اور ہلکی آگ پر سوجی کو خوب بھونئے۔ سوجی کا رنگ بادامی ہوجائے تو میدہ ڈال کر بھونئے۔ جب سوجی اچھی طرح بھن جائے تو دیگچی اتار کر نیچے رکھ لیجئے۔ ایک دوسری دیگچی میں کلو چینی اور 750ملی لیٹر پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور چاشنی بنا لیجئے۔ چاشنی کو نیچے اتار کر سوجی والی دیگچی میں ڈال دیجئے اور اچھی طرح ملا کر دوبارہ چولہے پر چڑھا دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد کھویا بھی ڈال دیجئے اور آگ ہلکی کر کے چمچہ برابر ہلاتے رہیے۔ حلوہ گاڑھا ہونے لگے تو بادام ، پستہ اور کشمش ڈال دیجئے۔ زعفران کو ہلکا سا سینک کر مل لیجئے اور تھوڑے سے گرم دودھ میں بھگو دیجئے۔ حلوہ گھی چھوڑنے لگے تو زعفران چھڑک دیجئے۔ اورپکنے دیجئے۔ حلوہ پورا گھی چھوڑ دے توکیوڑا چھڑک کر اتار لیجئے۔

More From Halwa Jaat