Sooji Aur Doodh Ka Halwa Tips in Urdu - Sooji Aur Doodh Ka Halwa Totkay - Tip No. 2713

Urdu Totkay Sooji Aur Doodh Ka Halwa سوجی اور دودھ کا حلوہ (Tip No. 2713) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sooji Aur Doodh Ka Halwa Recipe In Urdu

سوجی اور دودھ کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2713

اشیاء:
سوجی 100گرام
چینی 250گرام
دودھ لیٹر
گھی 250ملی لیٹر
بالائی 100گرام
کھویا 100گرام
بادام گری 25گرام
پستہ 40گرام
زعفران پسا ہوا آدھی چٹکی
سبز الائچی چار عدد
کیوڑا ایک چمچہ
ترکیب:
سوجی کو دودھ میں اچھی طرح سے حل کر لیجئے۔ بالائی اور کھویا پھینٹ کران کو بھی دودھ میں حل کر لیجئے۔ پھر زعفران ڈال کر ملا لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں گھی کڑ کڑا ئیے۔ سبز الائچیاں ڈال کر بھونئے اب چینی ڈال دیجئے اور اتنی دیر چمچہ چلا کر پکاتے رہیے کہ بادامی رنگ کی ہو جائے ۔ اب اس میں دودھ کا حل شدہ مرکب ڈال دیجئے۔ اور برابر چمچہ چلاتے رہیے۔ جب چینی کا پانی خشک ہوجائے۔ شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے۔ دودھ خشک ہو جائے اور گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ چند منٹ تک ڈھکا رہنے دیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکال لیجئے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ اوپر پستہ اور بادام باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔ سوجی اور دودھ کا مزے دار حلوہ تیار ہے۔

More From Halwa Jaat