Sooji Aur Pistay Ka Halwa Tips in Urdu - Sooji Aur Pistay Ka Halwa Totkay - Tip No. 2712

Urdu Totkay Sooji Aur Pistay Ka Halwa سوجی اور پستے کا حلوہ (Tip No. 2712) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fruit Chat, Fruit And Dried Fruits Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sooji Aur Pistay Ka Halwa Recipe In Urdu

سوجی اور پستے کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2712

اشیاء:
پستہ 100گرام
سوجی 500گرام
گھی 250ملی لیٹر
بالائی 250گرام
کھویا 100گرام
بادام کی گری 25گرام
ناریل 25گرام
کشمش ایک چمچی
سبز الائچی چار عدد
چینی 500گرام
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
زعفران پسا ہوا آدھی چٹکی
ترکیب:
پستے کو پانی میں بھگو دیجئے۔ پھر چھلکا اتار کر پیس لیجئے اور تھوڑے سے گھی میں بھون لیجئے۔ سوجی کو علیحدہ بادامی رنگ پر بھون لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑائیے۔ اس میں سبز الائچی ڈال کر بھون لیجئے۔ سوجی اور پستہ ملا لیجئے اور ان کو گھی میں بھون لیجئے۔ کھویا بھی مسل کر بھون لیجئے۔ خوشبو آنے لگے تو بالائی پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ چینی میں 750ملی لیٹر پانی ڈال کر شیرہ تیار کیجئے۔ اس شیرے کو بھی پتیلے میں ڈال دیجئے۔ زعفران ، بادام، ناریل کے ٹکڑے اور کشمش ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکائیے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے پانی خشک ہو جائے، بالائی خشک ہو جائے ۔ حلوہ گھی چھوڑ دے، اور خوشبو آنے لگے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکالیے اور اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔

More From Fruit Chat, Fruit And Dried Fruits Dishes