Sofly Omelette With Mushroom Sauce Tips in Urdu - Sofly Omelette With Mushroom Sauce Totkay - Tip No. 517

Urdu Totkay Sofly Omelette With Mushroom Sauce سوفلے آملیٹ ودھ مشروم سوس (Tip No. 517) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sofly Omelette With Mushroom Sauce Recipe In Urdu

سوفلے آملیٹ ودھ مشروم سوس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 517


ضروری اشیاء:
انڈے 2عدد (سفیدی اور زردی الگ کرلیں)
مکھن 1کھانے کاچمچہ
ہرا دھنیا (گارنشنگ کے لئے) حسب ِ ضرورت
مشروم سوس کے لئے:
مکھن 1کھانے کا چمچہ
بٹن مشروم کپ
میدہ 1کھانے کا چمچہ
دودھ کپ
پارسلے (چوپ کیا ہوا) 1کھانے کا چمچہ
نمک حسب ِ ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ِ ذائقہ
ترکیب:
مشروم سوس بنانے کے لئے ایک سوس پین میں مکھن گرم کرکے اس میں مشروم ڈال کر 4.5منٹ تک فرائی کریں۔ مشروم کے نرم ہو جانے کے بعد اس میں میدہ ڈال کر چمچہ چلائیں اور جب ہموارپیسٹ بننے لگے تو اس میں پرسلے، نمک اور سیاہ مارچ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔ مشروم سوس تیار ہے۔
انڈے کی زردی میں 1کھانے کاچمچہ پانی اور حسب ِ ذائقہ نمک و سیاہ مرچ پاؤدر ڈال کر خوب پھینٹیں۔ انڈے کی سفیدی کو گاڑھا ہونے تک اچھی طرح پھینٹیں۔ الس کے بعدزردی اورسفیدی کو احتیاط سے مکس کریں نان اسٹک فرائنگ پین میں مکھن گرم کرکے اس میں انڈے کا آمیزہ ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر ڈھک کر 2.4منٹ تک پکنے دیں اس کے بعد ڈھکن ہٹا کر تیز آنچ پر 3.4منٹ تک پکائیں۔ گولڈن براؤن ہو جانے پر آملیٹ کو سرونگ پلیٹ میں رکھیں اور تیار کی ہوئی مشروم سوس کو اس کے اوپر ڈال کر ہاف آملیٹ کو فولڈکر دیں۔ ہرادھنیا کے پتوں سے گارنش کریں مزیدسوفلے آملیٹ ودھ مشروم سوس تیار ہے جنجر بریڈ کے ساتھ سرو کریں۔

More From Eggs