Sour And Spicy Beef Satay Tips in Urdu - Sour And Spicy Beef Satay Totkay - Tip No. 3381

Urdu Totkay Sour And Spicy Beef Satay ساور اینڈ اسپائسی بیف ساتے (Tip No. 3381) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sour And Spicy Beef Satay Recipe In Urdu

ساور اینڈ اسپائسی بیف ساتے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3381

اشیاء:
گوشت 450گرام(1انچ کے اسٹرپس کاٹ لیں)
ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچہ(بھون کر پیس لیں)
زیرہ (بھون کر پیس لیں) ایک چائے کا چمچہ
املی کا گودا ایک چائے کا چمچہ
پیاز ایک عدد
لہسن کے جوے دو عدد
براؤن شوگر ایک کھانے کا چمچہ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
کھیرا سرونگ کے لئے
لیموں کے سلائسز سرونگ کے لئے
تازی سرخ مرچ ایک عدد
لہسن کے جوے دو عدد
سویا سوس چار کھانے کے چمچے
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچے
گرم پانی دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
گوشت کو ایک باؤل میں ڈال کر اس میں دھنیا اور زیرہ ڈال دیں۔ املی کو 5 کھانے کے چمچے پانی میں بھگو دیں ۔ اس کے بعد اس میں سے بیج نکال کر پانی چھان کر الگ رکھ لیں۔ اب پیاز، لہسن پیسٹ ، املی کا پانی، براؤن شوگر، سویا سوس اور نمک کو ایک فوڈپروسیسر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس آمیزہ کو گوشت پر ڈال کر مکس کر یں اور کم ازکم 1گھنٹے میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اسی دوران لکڑی کی سیخوں کو پانی میں بھگو دیں۔ گوشت کے ٹکڑوں کو سیخوں میں پروکر اس پر چھڑک دیں۔ درمیانی گرم باربی کیو گرل پر ان سیخوں کو رکھ کر پکائیں۔ پلٹتے جائیں اور برش کی مدد سے میری نیشن بھی لگاتے جائیں۔ سرونگ پلیٹ میں نکالیں۔ سرخ مرچ کے بیج نکال کر چوپ کر لیں۔ دو عددلہسن کے جوے کوٹ کر اس میں لیموں کا رس ، سویا سوس اورنمک مکس کر کے 30منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اسے سرونگ ڈش میں رکھ کر ساوراینڈاسپائسی بیف ساتے لیموں، کھیرے اور گوشت کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Chinese Beef Or Meat