South Indian Style Gobhi Tips in Urdu - South Indian Style Gobhi Totkay - Tip No. 1733

Urdu Totkay South Indian Style Gobhi ساؤتھ انڈین سٹائل گوبھی (Tip No. 1733) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cabbage in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

South Indian Style Gobhi Recipe In Urdu

ساؤتھ انڈین سٹائل گوبھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1733

اجزاء:
گوبھی کے پھول چار عدد
سرخ شملہ مرچ ایک عدد
پیاز ایک عدد(درمیانہ سائز کا)
تل ایک کھانے کا چمچ
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
رائی چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
اُرد دال ایک چائے کا چمچ
کری پتے 8 سے 10عدد
ترکیب:
گوبھی کے پھولوں کو اچھی طرح دھو کر چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں۔ شملہ مرچوں کے بیج نکال کر کیوب نما کاٹ لیں۔ پیاز کاٹ لیں اور تلوں کو بھون لیں۔ ایک برتن میں تیل گرم کر کے رائی اُرد دال اور کری پتوں کو جوش دیں۔ جب اُرد دال براؤن ہو جائے تو پیاز ڈال دیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ پیاز سرخی مائل نہ ہوجائیں ۔ سبزیاں شامل کر یں اور دو منٹ تک چمچ سے ہلاتے ہوئے فرائی کریں۔ اس کے بعد چولہے سے اُتار دیں ، اور اوپر تل ڈال کر پیش کر یں۔

More From Cabbage