Spaghetti Beef Flat Tips in Urdu - Spaghetti Beef Flat Totkay - Tip No. 2415

Urdu Totkay Spaghetti Beef Flat اسپیگیٹھی بیف فلیٹ (Tip No. 2415) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Spaghetti Beef Flat Recipe In Urdu

اسپیگیٹھی بیف فلیٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2415

اشیاء:
بیک پارلر اسپیگیٹھی ایک پیکٹ
گوشت (پارچے بنوالیں) ایک کلو
پنیر(کدوکش کر لیں) 40گرام
لہسن کے جوے(پیس لیں) 6عدد
رائی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
پیپر یکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
تیل حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
پیاز(چوپ کر لیں) ایک عدد
مشروم(سلائس کر لیں) 200گرام
تھائم (چوپ کر لیں) دو چائے کے چمچے
چائنیز نمک چائے کا چمچہ
شکر چائے کا چمچہ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے
دہی چار کھانے کے چمچے
بیک پارلر چلی سوس دو کھانے کے چمچے
بیک پارلر سویا سوس دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
بیک پارلر اسپیگیٹھی کو نمک ملے ابلتے پانی میں 5-7منٹ کے لئے ابال لیں۔ یہاں تک کہ ایک کنی رہ جائے اس کے بعد چھلنی میں ڈال کرگرم پانی گرا کر ٹھنڈا پانی گزار دیں اور اس میں 1کھانے کا چمچہ تیل ملا کر اسپیگیٹھی کو ایک پیالے میں نکال لیں۔
گوشت پر نمک ، لہسن رائی اور پیپر یکا پاؤڈر ڈال کر خوب ملیں اور گرم تیل میں ہر طرف سے سنہرا ہونے تک تل لیں۔ اب گوشت کو ایک چھوٹے روسٹنگ پین میں نکال لیں۔ اس میں تیل گرم کر کے پیاز، مشروم اور تھائم کوڈال کر تلیں جب براؤن ہونے لگے تو آنچ سے اتار کر اس میں لیموں کا رس ، دہی، بیک پارلر چلی سوس، بیک پارلر سویا لیں۔ اس میں تیل گرم کر کے پیاز، مشروم اور تھائم کو ڈال کر تلیں جب براؤن ہونے لگے تو آنچ سے اتار کر اس میں لیموں کا رس، دہی، بیک پارلر سویا سوس، شکر، چائنیز نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور نمک ملائیں اور اس کو گوشت پر ڈال دیں۔ گوشت کو پہلے سے گرم اوون میں 160Cپر رکھ کر تقریباً ایک گھنٹہ 10منٹ تک روسٹ کر یں۔ سرونگ پلیٹ میں نکال کر اس میں بوائل کی ہوئی بیک پارلر اسپیگیٹھی ڈال کر مکس کر یں اور پنیر چھڑک کر مزید پانچ منٹ تک بیک کر یں۔ مزیدار اسپیگیٹھی بیف فلیٹ تیار ہیں، گرم گرم سرو کر یں۔

More From Baked Dishs