Sapai Geti Aur Keema Tamatar Tips in Urdu - Sapai Geti Aur Keema Tamatar Totkay - Tip No. 1105

Urdu Totkay Sapai Geti Aur Keema Tamatar اسپا گیٹی اور قیمہ ٹماٹر (Tip No. 1105) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sapai Geti Aur Keema Tamatar Recipe In Urdu

اسپا گیٹی اور قیمہ ٹماٹر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1105

اجزا:
قیمہ باریک 2 پیالی
اسپاگیٹی 200 گرام
ٹماٹر 500 گرام
کارن فلور ایک چمچہ
اجینوموتو ایک چٹکی
دھنیا سبز ایک گٹھی
نمک ٹی سپون
مرچ سیاہ ٹی سپون
مرچ سبز 4 عدد
ادرک ایک ٹکڑا
پیاز ایک عدد
مکھن دو چمچے
ترکیب:
کیتلی میں پانی گرم کریں اور اس میں ٹماٹر ڈبو دیں ۔ ٹماٹر نرم ہو جائیں تو ان کا چھلکا اتار لیں اور ہاتھوں سے خوب ملیں ۔ اب انہیں برتن میں ڈال کر رکھ دیں۔ قیمہ کو ایک چٹکی نمک ڈال کر بھون لیں۔ اب ٹماٹروں والا برتن چولحے پر رکھیں اور کارن فلور ،مکھن، سیاہ مرچ، نمک، اجینو موتو ،ادرک اورپیاز ڈال کر چمچے سے خوب ہلاتے جائیں چند سیکنڈ بعد قیمہ بھی ملا دیں اور 5منٹ بعد اتار لیں ۔ اسپا گیٹی کو پانی ابال کر چھان لیں ۔ ایک ڈش میں اسپاگیٹی بچھائیں اور اوپر سے قیمہ اور ٹماٹر ڈال دیں ۔سبز دھنیا کاٹ کر اور سبز مرچ کو لمبائی کے رخ کا کاٹ کر سجا دیں ۔

More From Chinese Food