Chicken Special Tips in Urdu - Chicken Special Totkay

اسپیشل چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Chicken Special Recipe In Urdu

اشیاء:
چکن بغیر ہڈی ایک کلو
تیل آدھ کپ
پیاز ایک عدد
لہسن ادرک پیسٹ دو چمچ
نمک حسب ذائقہ
ہلدی ، کالی مرچ پسی آدھ آدھ چمچ
پسی مرچ سرخ ڈیڑھ چمچ
دہی ایک کپ
ادرک باریک کٹی آدھ کپ
ہری مرچ دو یا تین عدد
ترکیب:
ہانڈی میں تیل گرم کر کے پہلے ادرک فرائی کر لیں۔ ادرک سنہری ہونے لگے تو نکال کر الگ رکھ دیں۔ پیاز فرائی کر یں پھر چکن، ادرک، لہسن ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ پھر دہی میں تمام مصالحے مکس کر کے ڈال دیں اور دس پندرہ منٹ کے لئے پکائیں۔ آخر میں تلی ہوئی ہوئی ادرک شامل کر دیں اور دو تین ہری مرچ بھی۔پھر دو تین منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Chicken Boneless - مزید