Special Fried Meat Tips in Urdu - Special Fried Meat Totkay

سپیشل فرائنڈ میٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Special Fried Meat Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
گھی سوا کپ
بادام کی گریاں دس عدد
گرم مصالحہ ایک بڑا چمچ
ادرک ایک گٹھی چھوٹی
خشک دھنیا ایک چمچ
دہی دو کپ
خشخاش ایک چمچ
لہسن چار جوئے
پیاز ایک پاؤ
پسا ہوا ناریل ایک چمچ
ہلدی چوتھائی چمچ
نمک حسب منشاء
سرخ مرچ حسب منشاء
ترکیب:
گوشت بغیر ہڈی والا لے کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور دھو کر رکھ لیں۔ لہسن، پیاز اور ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں پھر ایک سل پر بادام کی گریاں گرم مصالحہ، ناریل، ہلدی، لہسن، پیاز، ادرک، خشک دھنیا ،خشخاش، نمک اور سرخ مرچ ڈال کر باریک پیس لیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں تمام پسا ہوا مصالحہ ڈال کر چولہے پر رکھیں اورہلکی آنچ پر دو منٹ تک بھوننے کے بعد ایک چمچ گھی ڈالیں اور تھوڑی دیر تک بھوننے کے بعد چولہے سے نیچے اتار لیں۔ اب ایک برتن میں گھی گرم کر کے گوشت ڈالیں ، تین منٹ بعد بھنا ہوا مصالحہ ڈالیں اور ساتھ ہی دہی ڈال دیں ، تھوڑی دیر تک بھوننے کے بعد نصف کپ پانی ڈالیں اور بیس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکانے کے بعد چولہے سے نیچے اتارلیں۔

More From Gosht Aur Beef - مزید