Special Jelly Tips in Urdu - Special Jelly Totkay - Tip No. 2769

Urdu Totkay Special Jelly سپیشل جیلی (Tip No. 2769) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Special Jelly Recipe In Urdu

سپیشل جیلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2769

اشیاء:
جیلی ایک پیکٹ
چینی کھانے والے دو چمچے
کریم 25گرام
گرم پانی ایک پیالی
ٹھنڈا پانی ایک گلاس
بادامکی گری 15گرام
پستہ 10دانے
ترکیب:
ایک پلیٹ میں جیلی کا پیکٹ الٹ دیجئے اور اس میں چینی ڈال کر خوب اچھی طرح ملا لیجئے۔ چینی جیلی میں اچھی طرح مل جائے تو ایک پیالی گرم پانی ڈال کر خوب پھینٹئے۔ جب جیلی اور پانی یک جان ہو جائیں ، تو ایک گلاس ٹھنڈا پانی ڈال کر اچھی طرح ملا لیجئے اور جمنے کے لئے رکھ دیجئے۔تقریباً4/3گھنٹے بعد اس میں بادام کی گریاں اور پستہ کتر کر ڈال دیجئے۔ کریم بھی ڈال دیجئے اور آہستہ آہستہ اچھی طرح ملا دیجئے اور ٹھنڈی ہونے کیلئے رکھ دیجئے۔ خوب ٹھنڈی ہو کر جم جائے تو شوق فرمائیے۔ لذیذ اور خوش ذائقہ سپیشل جیلی تیار ہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba