Chatkharay Dar Special Kabab Masala Tips in Urdu - Chatkharay Dar Special Kabab Masala Totkay - Tip No. 609

Urdu Totkay Chatkharay Dar Special Kabab Masala اسپیشل کباب مصالحہ (Tip No. 609) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chatkharay Dar Special Kabab Masala Recipe In Urdu

اسپیشل کباب مصالحہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 609


ضروری اشیاء:
قیمہ بیف/ مٹن کلو (مشین سے باریک پسوا لیں)
لال مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچے
نمک حسبِ ذائقہ
گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
پانی 2کپ
پیاز (درمیانے سائز کی) 1عدد (گول لچھوں میں کاٹ لیں)
شملہ مرچ (قتلے کاٹ لیں) 1عدد (درمیانے سائز کی)
ٹماٹر گول (قتلے کاٹ لیں) 1عدد
آلو 1عدد (اُبال لیں بہت زیادہ نہ لگائیں اور قتلے کاٹ لیں)
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) 1چائے کا چمچہ
ہری مرچیں 7-8عدد
تیل 4کھانے کے چمچے
ترکیب:
قیمے میں لال مرچ، نمک اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب سیخ کباب کی طرح کے کباب بنا لیں دیگچی میں پانی گرم کریں ابلتے لگے تو کباب اس میں ڈال کر میڈیم ہیٹ پر پکنے دیں پانی خشک ہو جائے تو تیل ڈال کر دیگچی کو پکڑ کر ہلائیں کبابوں میں زیدہ چمچہ نہ چلائیں جب گولڈن کلر کے ہو جائیں تو پیاز، شملہ مرچ، ٹماٹر، آلو ہرا دھنیا ہری مرچیں اور اگر چاہیں تو تھوڑا نمک چھڑک کر 3-4منٹ کیلئے دم پر لگا دیں تیار ہونے پر سرونگ اؤل میں نکال لیں کوئلہ کو آگ پر اچھی طرح دہکا لیں اس کے بعدبریڈسلائس پر کوئلہ رکھ کر باؤل میں درمیان میں رکھیں تھوڑا سا مکھن ڈال کر ڈھک دیں 5منٹ بعد ڈھکن ہٹائیں بریڈ اور کوئلہ نکال کر مزے دار کباب مصالحہ نان یا تندوری روٹی کے ساتھ سرو کریں۔

More From Cutlus Aue Kebab