Special Yakhni Pulao Tips in Urdu - Special Yakhni Pulao Totkay - Tip No. 2192

Urdu Totkay Special Yakhni Pulao اسپیشل یخنی پلاؤ (Tip No. 2192) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Special Yakhni Pulao Recipe In Urdu

اسپیشل یخنی پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2192

اشیاء:
چانپیں (بڑے ٹکڑے کاٹ لیں) ایک کلو(بکرے کی)
فلک باسمتی رائس ایک کلو
پیاز (بڑی ) ایک عدد
ثابت گرم مصالحہ تھوڑا سا
ادرک(دو انچ کا ٹکڑا) ایک عدد
لہسن، ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
سونف دو کھانے کے چمچے
ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچے
لہسن دس جوے
پیاز ایک پاؤ
گھی یا تیل ایک کپ
دہی ایک کپ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
زعفران ، کیوڑہ حسب ضرورت
دودھ کپ
ترکیب:
چانپوں کو دھو کر ایک پتیلی میں ڈالیں اس میں 8گلاس پانی اور نمک ڈالیں ایک ململ کا سفید کپڑا لیں اس میں ثابت گرم مصالحہ ، سونف، ثابت دھنیا، ادرک ، لہسن کے جوے اور پیاز کے بڑے ٹکڑے ڈال کر پوٹلی بنا کر چانپوں کی پتیلی میں ڈالیں اور درمیانی آنچ پر اُس وقت تک پکائیں کہ چانپیں گل جائیں اس کے بعد چانپوں کو نکال کر الگ رکھ دیں اور یخنی کو چھان کر علیحدہ رکھ لیں۔ فلک باسمتی رائس کو پانی میں 40منٹ تک بھگو دیں۔ ایک پتیلی میں تیل گرم کر یں اس میں سلائس کی ہوئی پیاز ڈال کر فرائی کر یں براؤن ہونے پر آدھی پیاز نکال کر علیحدہ رکھ لیں اس کے بعد اس میں سلائس کی ہوئی پیاز ڈال کر فرائی کریں براؤن ہونے پر آدھی پیاز نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔ اس کے بعد اس میں سلائس کی ہوئی پیاز ڈال کر فرائی کر یں۔ براؤن ہونے پر آدھی پیاز نکال کر علیحدہ رکھ لیں اس کے بعد باقی بچی ہوئی پیاز میں ابالی ہوئی چانپیں اور لہسن، ادرک پیسٹ ڈال کر تھوڑی دیر فرائی کر یں اس کے بعد اس میں دہی، لال مرچ پاؤڈر ، دھنیا پاؤڈر اور نمک ڈال کر بھونیں اس کے بعد اس میں چھانی ہوئی یخنی ڈال کر تیز آنچ پر ایک مرتبہ ابالنے کے بعد اس میں چاول ڈالیں اورپانی خشک ہونے پر چاولوں کو دم پر لگا دیں۔ دودھ میں زعفران اور کیوڑہ مکس کر کے چاولوں پر ڈالیں اور مزید دس منٹ تک دھیمی آنچ پر دم پر رکھیں۔ مزیدار اسپیشل یخنی پلاؤ تیار ہے، گرم گرم سرو کر یں۔

More From Biryani Aur Pulao