Spicy Machli Tips in Urdu - Spicy Machli Totkay - Tip No. 2053

Urdu Totkay Spicy Machli اسپائسی مچھلی (Tip No. 2053) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Spicy Machli Recipe In Urdu

اسپائسی مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2053

اشیاء:
مچھلی(ٹکڑے کر لیں) 375گرام
پیاز دو عدد
لیموں (رس نکال لیں) دو عدد
لونگ دو عدد
ہری الائچی (چھلکا اتار لیں) تین عدد
کالی مرچ 6-8عدد
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
ہرا دھنیا ایک گٹھی
گرم پانی تھوڑا سا
جائفل (پسی ہوئی) چٹکی بھر
جاوتری (پسی ہوئی) چٹکی بھر
زعفران تھوڑا سا(تھوڑے گرم پانی میں بھگو دیں)
نمک حسب ذائقہ
تیل چار کھانے کے چمچے
ہرا دھنیا (چوپ کر لیں) حسب ضرورت
ترکیب:
پیاز کے سلائس کاٹ لیں۔ تیل گرم کر یں اور پیاز کو فرائی کر لیں۔ مچھلی کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ نمک اور لیموں کا رس لگا کر گھنٹہ رکھیں۔ لونگ ،الائچی، کالی مرچ کو توے پر بھون کر پیس لیں۔ ادرک، ہرا دھنیا ملا کر گرائنڈ کر لیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں۔ پسا مصالحہ ڈالیں اور بھون لیں۔ اس کے بعد مچھلی کے ٹکڑے ڈال کر مکس کریں باقی کا لیموں کا رس اور تھوڑا گرم پانی ڈالیں۔ ڈھک کر مچھلی کو پکائیں ۔درمیان میں ایک دفعہ پلٹ دیں۔ پانی خشک ہو جائے تو جائفل ، جاوتری، زعفران اور نمک شامل کر یں اور مکس کر یں۔ براؤن کی ہوئی پیاز کو کرش کر لیں۔مچھلی میں شامل کر یں۔ پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر گرم گرم سرو کر یں۔

More From Machli Ke Pakwan