Spring Mixed Vegetable Tips in Urdu - Spring Mixed Vegetable Totkay - Tip No. 2236

Urdu Totkay Spring Mixed Vegetable سپرنگ مکسڈ ویجیٹیبل (Tip No. 2236) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Spring Mixed Vegetable Recipe In Urdu

سپرنگ مکسڈ ویجیٹیبل کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2236

اشیاء:
گاجر ضرورت کے مطابق
اسپرنگ پیاز(پتے والی پیاز) سپراگس (Asparagus)
(چاہیں تو چھوٹی پیاز، پھلیاں، شلجم، روکولی اور فرنچ بینز کو بھی شامل کر سکتی ہیں)
جیلی بنا نے کے لئے:
جیلاٹن اسٹاک (جو بچھڑے کے گوشت کی یخنی یا مچھلی کی یخنی پر مشتمل ہو) استعمال کر یں۔
ترکیب:
تمام سبزیوں کو چھیل کر سلائس کی شکل میں کاٹ لیں۔ گاجر کو ہلکا نمک ملے پانی میں دو سے تین منٹ تک ابا لیں۔ اب انہیں چمٹے کی مدد سے ایک پلیٹ میں نکال کر الگ رکھ دیں۔ اسی پانی میں ایک منٹ تک اسپرنگ پیاز اور سپراگس کو ابا لیں(سپراگس سبزی نما پودا ہے جس کی کونپلیں سبزی کے طور پر استعمال کی جاتی ہے) تمام سبزیوں کو ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔
ایک سوس پین میں معقول آنچ پر جیلاٹن سٹاک کو پگھلائیں بعد میں اسے جمانے کے لئے ٹھنڈا کر لیں۔ جب جیلاٹن ٹھنڈا ہو کر سیٹ ہو جائے تو اسے مزید پختہ کرنے کے لئے دس منٹ فریزر میں رکھ دیں۔ بعد میں اس پر نہایت احتیاط سے گاجر کے سلائس کو ایک کے بعد ایک کر کے سجائیں ۔ اب اسپرنگ پیاز کے ٹکڑے ڈالیں اور آخر میں اسپراگس کو پھیلا دیں۔
بچے ہوئے سٹاک کو سبزیوں پر چھڑک دیں اس کے بعد اسے تین گھنٹے کے لئے فریزر میں ر کھ دیں۔ تین گھنٹے بعد کسی سرونگ ٹرے میں پین کو الٹا رکھیں اور ا س پر گرم پانی ڈالیں اس طرح ڈش ٹرے میں آسانی سے نکل آئے گی۔
اس جمی ہوئی ڈش کو پارسلے سے سجائیں اور مہمانوں کو پیش کرتے وقت اس کے ساتھ مایونیز رکھنا نہ بھو لیں۔

More From Chinese Food