Bhap Se Taiyar Ki Hui Machli Lemon Kay Sath Tips in Urdu - Bhap Se Taiyar Ki Hui Machli Lemon Kay Sath Totkay - Tip No. 1441

Urdu Totkay Bhap Se Taiyar Ki Hui Machli Lemon Kay Sath بھاپ سے تیار کی ہوئی مچھلی لیمن کے ساتھ (Tip No. 1441) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fillet Fish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bhap Se Taiyar Ki Hui Machli Lemon Kay Sath Recipe In Urdu

بھاپ سے تیار کی ہوئی مچھلی لیمن کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1441

اشیاء:
مچھلی ہڈی کے بغیر چار عدد سلائس (تازہ)
لیمن جوس تین ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
ادرک ایک عدد ایک انچ موٹی
لہسن چار عدد پوتھیاں
سبز پیاز دو عدد
اجوائن کے ڈنٹھل میڈیم
لیمن ایک عدد(تازہ)
سفید سرکہ کپ
کالی مرچ (ثابت) 10سے12عدد
تیز پتہ دو عدد
برائے سجاوٹ:
بند گوبھی ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
شملہ مرچ ایک عدد
ترکیب:
1۔مچھلی کے پٹھے کا گوشت لے کر ان کو اچھی طر ح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد اچھی طرح سے صاف کر لیں، صاف کرنے کے بعد ایک ٹیبل سپون لیمن جوس اور نمک حسب ذائقہ ڈال دیں، نمک اور جوس لگانے کے بعد ایک طرف رکھ دیں۔
2۔ادرک کو اچھی طرح سے چھیل لیں، چھیلنے کے بعد اچھی طرح سے دھو لیں دھونے کے بعد اس کے سلائس بنا لیں۔لہسن اچھی طرح سے چھیل لیں چھیلنے کے بعد اچھی طرح سے دھولیں ، دھونے کے بعد اس کے سلائس بنا لیں۔ سبز پیاز کو اچھی طرح سے دھو لیں، دھونے کے بعد اچھی طرح سے خشک کر لیں خشک کر نے کے بعد پیاز کو گول گول سلائس میں کاٹ لیں۔ اس کے بعد اب ان دائرے نما پیاز کو خشک ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اجوائن کے ڈنٹھل اچھی طر ح سے دھولیں ، دھونے کے بعد اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا لیں۔ ٹکڑے بنانے کے بعد ایک طرف رکھ دیں، لیمن کو اچھی طر ح سے دھو لیں، دھونے کے بعد خشک کر لیں، خشک کرنے کے بعد اس کے گول گول سلائس بنا لیں۔
3۔اس کے بعد اب سفید سرکے میں سلائس کیا ہوا ادرک لہسن کی پیسٹ کالی مرچیں (ثابت) اجوائن (خشک) سبز پیاز گول ٹکڑے کیا ہوا تیز پتہ ،لیمن کے سلائس، نمک اور آدھا کپ پانی میں ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر لیں، مکس کرنے کے بعد اس میں لیمن جوس اور نمک لگے ہوئے مچھلی کے سلائس ڈال دیں۔ ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے مکس کر یں، مکس کرنے کے بعد ان کو ریفریجریٹر میں آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
4۔اس کے بعد اب مصالحہ دار مچھلی کے سلائس کو کسی سیدھی پلیٹ میں رکھ کر اوپر سے اچھی کی طرح بند کرنے کے بعد اوون میں 220ڈگری سینٹی گریڈپر 12سے15منٹ تک رکھ کر اچھی طرح سے پکالیں۔ پکانے کے بعد جب سلائس نرم اور خستہ ہو جائیں تو اوون بند کر دیں۔
5۔اس کے بعد اب ان گرم ٹکڑے کو بھاپ والے برتن میں رکھ کر پکائیں۔ بھاپ والے برتن میں دس منٹ تک رکھیں اور اگر اوون میں رکھنا چاہتے ہیں تو تیز حرارت پر چار منٹ کے لئے رکھ دیں۔ خیال رکھیں کہ اوون میکرو ویو ہو سادہ اوون میں زیادہ وقت درکار ہو تاہے۔
6۔ اس کے بعد اب ان سلائس کو جلدی سے کھانے کے لئے پیش کر دیں، اس ڈش کو پیش کر نے سے پہلے بند گوبھی ٹماٹر اور شملہ مرچ کے ٹکڑوں سے اچھی طرح سجا کر پیش کر یں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 165
پروٹین 15.6
چکنائی 0.8
کاروہائیڈریٹس 7.4
فائبر ز(ریشے ) 0.7

More From Fillet Fish