Bhaap Main Pakki Hui Khanbain Tips in Urdu - Bhaap Main Pakki Hui Khanbain Totkay - Tip No. 585

Urdu Totkay Bhaap Main Pakki Hui Khanbain بھاپ میں پکی ہوئی کھنبیں (Tip No. 585) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mushroom Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bhaap Main Pakki Hui Khanbain Recipe In Urdu

بھاپ میں پکی ہوئی کھنبیں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 585

اشیاء:۔
خشک چینی کھنبیں بیس عدد
بکرے کا گوشت ۲۲۵ گرام
مکئی کا آٹی دو بڑے چمچے
ہلکی سویا چٹنی ایک بڑا چمچہ
سیاہ مرچیں ایک چٹکی
مونو سوڈیم 1/4 ٹی اسپون
نمک ایک چٹکی
انڈے کی سفیدی ایک عدد
چوڑے کی یخنی ۲۲۵ ایم ایل
سرح مرچیں دو عدد
ترکیب:۔
کھنبیوں کو پانی میں ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں جب نرم ہو جائیں تو انہیں نکال دیں۔ گوشت کو کسی سل وغیرہ پر کچل لیں۔ یا باریک قیمہ کر لیں۔ اور اس میں سویا چٹنی، سیاہ مرچیں، مونو سوڈیم ، نمک اور مکئی کا آٹا شامل کر لیں۔ مکئی کے آٹے کے ساتھ انڈے کی سفیدی کو پھینٹ لیں اور کھنبیو ں پر لگائیں اس کے بعد گوشت کو کھنبیوں کے اندر بھر لیں۔ اور تیز آنچ پر ۴۵ منٹ تک بھاپ دیں۔ مکئی کے باقی آٹے کو یخنی میں شامل کر لیں اور تیز آنچ پر گاڑھا کر لیں۔ اور کھنبیوں پر انڈیل دیں۔ سرخ مرچوں کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

More From Mushroom Dish