Bhap Main Paki Nariyal Sabziyan Tips in Urdu - Bhap Main Paki Nariyal Sabziyan Totkay

بھاپ میں پکی ناریل سبزیاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Bhap Main Paki Nariyal Sabziyan Recipe In Urdu

اجزا:
تازہ سبز پھلیاں ایک پاؤ
گاجریں چار عدد
پھلیوں کا نرم حصہ ایک پاؤ
چھوٹی بند گوبھی ایک عدد
تازہ ناریل کسا ہوا ایک عدد
پیاز قیمے کی طرح باریک کٹی ہوئی ایک عدد
سرخ مرچ چائے کا ایک چمچ
لیموں کا رس دو چائے کے چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
تمام سبزیاں لمبائی کے رخ لمبی اور باریک کاٹ لیں۔ ناریل کو کس لیں۔تھوڑا سا کسا ہوا ناریل بچا کر ڈش کو سجانے کے لئے رکھ لیں۔
ترکیب:
کسا ہوا باقی ناریل اور سبزیاں ایک پیالے میں ڈال کر کٹی ہوئی پیاز نمک پسی ہوئی لال مرچ اور لیموں کا رس شامل کر کے چمچ سے اچھی طرح ملائیں ۔ اب ایک فرائنگ پین کو آدھا چمچ کوکنگ آئل چاروں طرف لگا کر (اندر سطح پہ) تما م پیالے کی سبزیاں فرائنگ پین میں پلٹ دیں اور فرائنگ پین کو پہلے تیز آنچ پر رکھیں ۔ تھوڑی بھاپ بن جائے تو فرائنگ پین کو ہلکی آنچ پہ رکھیں۔تھوڑی بھاپ بن جائے تو فرائنگ پین کو ہلکی آنچ پہ اتنی دیر رکھیں کہ باریک کٹی ہوئی سبزیاں اپنے ہی پانی ناریل کے دودھ اور روغن میں پک کر نرم ہو جائیں ۔ پندرہ دس منٹ کے بعدجب سبزیاں پک جائیں انہیں ڈش میں نکال کر اوپر سجاوٹ کے لئے کسا ہوا ناریل اور کالی مرچ چھڑک دیں۔ غذائیت سے بھر پور تازہ خوشبو دار سبزیاں بھاپ میں پک کر تیار ہیں ۔اب چاہے آپ انہیں چاول کے ساتھ کھائیں یا ٹماٹر سوس کے ساتھ کھائیں۔

More From Vegetable Dishes - مزید