Steamed Fish With Mushroom Noodles Tips in Urdu - Steamed Fish With Mushroom Noodles Totkay

اسٹیمڈ فیش ودھ مشروم نوڈلز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Steamed Fish With Mushroom Noodles Recipe In Urdu

ضروری اشیاء:
مچھلی (بغیر کانٹے کے) کلو (سلائس کاٹ لیجئے)
چائینز مشروم 8عدد (سلائس کاٹ لیجئے)
ادرک پیسٹ 1کھانے کا چمچہ
لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچہ
سبز پیاز 4عدد
سرکہ 1کھانے کا چمچہ
نمک حسب ِ ذائقہ
ہرا دھنیا 2کھانے کے چمچے (باریک کاٹ لیجئے)
نوڈلز (ابال کر نتھار لیجئے) کپ
پام آئل 4کھانے کے چمچے
ترکیب:
ایک اوون پروف باؤل میں مچھلی اور مشروم کو مکس کر لیجئے۔ اس کے بعد اس میں ادرک پیسٹ، لہسن پیسٹ، سبزپ یاز، سرکہ، نمک، ہرا دھنیا اور پام آئل اچھی طرح مکس کردیجئے۔ اس باؤل کو اسٹیمر پر رکھ دیجئے۔ ڈھک کر تقریباً 8سے 10منٹ تک پکائیے۔ تیارشدہ نوڈلز ایک سرونگ ڈش میں بچھا دیجئے۔ درمیان میں مچھلی اور مشروم کری ڈال دیں۔ کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

More From Fast Food - مزید