Steamed Omelette Tips in Urdu - Steamed Omelette Totkay - Tip No. 1768

Urdu Totkay Steamed Omelette سٹیمڈ آملیٹ (Tip No. 1768) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bachon Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Steamed Omelette Recipe In Urdu

سٹیمڈ آملیٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1768

اجزاء:
انڈے چار عدد
چکن (لمبائی کے رخ باریک کٹا ہوا) دو کھانے کے چمچ
مٹر(ابلے ہوئے) دو کھانے کے چمچ
پیاز(کٹا ہوا) دو کھانے کے چمچ
نمک چٹکی بھر
کالی مرچ(پسی ہوئی) محض ذائقہ کیلئے
ترکیب:
انڈوں کی زردی اور سفیدی الگ الگ کر لیں۔ زردیوں کو تھوڑا سا پھینٹ کر باقی تمام اجزاء ان میں ڈال دیں ماسوائے انڈوں کی سفیدی کے۔ انڈوں کی سفیدی کو بس اتنا پھینٹیں کہ وہ نسبتاََ ملائم ہی رہیں۔ پھر انہیں زردی کے آمیزے میں ڈال دیں ۔ پھر ایک ٹائٹ فٹنگ ڈھکن والے برتن میں تھوڑا سا تیل لگائیں اور اس میں انڈوں کا مکسچر ڈال دیں۔ پھر اسے ایک پریشرککر میں پانچ سے سات منٹ تک سٹیم دیکر پکا ئیں ۔ اس کے بعد ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ کر پیش کر یں۔ اسے آپ ایک کری کے طور پر بھی تیار کر سکتے ہیں ۔
متبادل :
سٹیم کک کے لئے آپ پریشر ککر میں برتن رکھ کر پکانے والا طریقہ اختیار کرنے کی بجائے رائس ککر یا سٹیمر وغیرہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

More From Bachon Ke Pakwan