Ister Fried Daal Palak Kay Saath Tips in Urdu - Ister Fried Daal Palak Kay Saath Totkay - Tip No. 3100

Urdu Totkay Ister Fried Daal Palak Kay Saath اسٹر فرائیڈ دال ، پالک کے ساتھ (Tip No. 3100) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulses Lentils in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Ister Fried Daal Palak Kay Saath Recipe In Urdu

اسٹر فرائیڈ دال ، پالک کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3100

اشیاء:
مسور کی دال ایک کپ
تیل ایک کھانے کا چمچہ
لہسن کے جوے دو عدد(کوٹ لیں)
زیرہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
سوئیٹ پیپریکا چائے کا چمچہ
پالک کلو(دھو کر کاٹ لیں)
تازہ ہرا دھنیا کپ
پارسلے(تازہ کٹے ہوئے) کپ(دونوں کی تھوڑی مقدار الگ بھی رکھیں)
سیاہ مرچ پاؤڈر دو چٹکی
دہی 3/1کپ
ترکیب:
دال کو دو کپ گرم پانی میں ایک چٹکی نمک کے ساتھ ابا لیں۔ ابال آنے پر آنچ دھیمی کر کے15منٹ تک پکائیں۔ دال گل جائے تو پانی اچھی طرح نتھار لیں۔ بڑے فرائنگ پین میں تیل گرم کر یں۔ لہسن اور زیرہ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، سوئیٹ پیپریکا ڈال کر دو منٹ تک چمچہ چلائیں۔ اس کے بعد پالک شامل کریں۔ جب پالک کا پانی خشک ہو جائے تو دال، ہرا دھنیا اور پارسلے شامل کر کے تھوڑی دیر پکائیں۔ اوپر سے پارسلے اور تازہ پسی ہوئی کالی مرچ چھڑکیں۔ سرو کرتے وقت اوپر سے دہی ڈالیں اور ہرے دھنیے سے گارنش کر یں۔

More From Pulses Lentils