Strawberry Ice Cream Tips in Urdu - Strawberry Ice Cream Totkay

سٹرابری آئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Strawberry Ice Cream Recipe In Urdu

اشیاء:
ان فلیورڈ جیلاٹین ایک ٹی سپون
چینی 1کپ
تازہ سٹرابریاں ایک کوارٹ
لیمن جوس دو ٹیبل سپون
پانی دو کپ
ترکیب:
چھوٹے پیالے میں جیلاٹین پر لیمن جوس چھڑ کیں۔ ایک طرف رکھ دیں۔ درمیانہ سائز کے سوس پین میں چینی اور پانی ملا دیں۔ دھیمی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ چینی گھل جائے اور آمیزہ کھو لنے لگے۔ اس میں لیمن جوس سے نرم کیا ہوا جیلا ٹین ملا دیں۔ سٹرا بریاں دھو کر ان کی ٹوپیاں اتار دیں۔ سٹرا بری کو گرائنڈر یا فوڈ پروسیسر میں پیوری(puree) کر یں۔ اور ان کو سیرپ کے مکسچر میں ملا دیں۔ کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کر یں۔ آئس کریم کنستر میں ڈال کر آئس کریم میکر میں ٹھنڈا کر یں۔
فریزر میں جمانے کا طریقہ:
تیار شدہ آمیزہ کو 9انچ مربع سوس پین میں انڈیل دیں۔ کپڑے یا پلاسٹک سے ڈھک دیں۔ فریزر میں رکھ کر جما ئیں۔ جمے ہوئے آمیزے کو کانٹے سے کھرچ کر ریزہ ریزہ کر لیں۔ جلدی سے پیش کر یں۔ نرم و ملائم ساخت کے لئے تیار شدہ آمیزے کو پختہ ہونے کے لئے مزید فریز کر یں۔ میٹل گرائنڈ سے پھینٹیں یہاں تک کہ ہلکا پلکا اور ابھار دار ہو جائے۔ جمے ہوئے بقیہ کے ساتھ بھی ایسا ہی کر یں۔ جلدی سے پیش کر یں یا پین میں ڈال کر فریز ر میں رکھ دیں کہ پختہ ہو جائے۔

More From Homemade Icecream - مزید