Strawberry Sharbat Tips in Urdu - Strawberry Sharbat Totkay - Tip No. 2353

Urdu Totkay Strawberry Sharbat سٹرابری شربت (Tip No. 2353) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Strawberry Sharbat Recipe In Urdu

سٹرابری شربت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2353

اشیاء:
فلیور ڈ جیلاٹین ایک ٹی سپون
دودھ دو کپ
تازہ سٹرا بریاں ایک کوارٹ
لیمن جوس دو ٹیبل سپون
چینی 1کپ
ترکیب:
چھوٹے پیالے میں جیلاٹین پر لیمن جوس چھڑ کیں۔ ایک طرف رکھ دیں۔ درمیانے سائز کے سوس پین میں دودھ میں چینی ملائیں۔ دھیمی آنچ پر پکائیں۔ جب چینی گھل جائے تو نرم جیلاٹین کو اس میں ملا دیں۔ ایک طرف رکھ دیں۔ سٹر ابریوں کو دھو کر ان کی ٹوپیاں اتار دیں۔ ان کو گرائنڈ ر یا فوڈ پر سیسر میں پیوری کر یں۔ دودھ کے آمیزے میں ڈال دیں ۔ کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کر یں آئس کریم کنستر میں ڈال کر آئس کریم میکر میں جما لیں۔
فریزر میں جما نے کا طریقہ:
تیار شدہ آمیزہ 9انچ کے مربع سوس پین میں ڈال کر کپڑے یا پلاسٹک سے ڈھانپ دیں۔ فریزر میں رکھ کر تین سے چار گھنٹے تک فریز کر یں۔ چلڈ فوڈ پرسیسر یا چلڈ لارج باؤل میں آمیزے کو چمچے سے ڈالیں۔ الیکٹر ک مکسر سے یا فوڈ پروسیسر گرائنڈ سے پھینٹیں۔ بقیہ جمے ہوئے مکسچر سے بھی ایسا ہی کر یں۔ فوراًپیش کر یں یا پھینٹا ہوا مکسچر پین میں ڈال کر فریز کر یں یہاں تک کہ پختہ ہو جائے۔

More From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen