Student Biryani Tips in Urdu - Student Biryani Totkay

اسٹوڈنٹ بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Student Biryani Recipe In Urdu

ضروری اشیاء:
گوشت آدھا کلو
چاول آدھا کلو
گھی ایک کپ
ہری مرچ 6یا7
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
آلو 250گرام
پیاز 250گرام
دھنیا اور پودینے کے پتے آدھا کپ
دہی آدھاپاؤ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچہ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
کالا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
دار چینی تین عدد درمیانی
الائچی دو عدد
تیز پات تین عدد
ٹماٹر دو عدد درمیانے
ترکیب:
گھی یا تیل میں پیاز کاٹ کر فرائی کر یں۔ جب پیاز گولڈن ہو جائے تو آدھی پیاز تیل میں سے نکال لیں باقی پیاز میں نمک، مرچ ،دھنیا ،لہسن ،ادرک اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر گوشت ڈال دیں اور اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے ۔ جب گوشت گل جائے تو آلو کاٹ کر ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں پھر ٹماٹر، ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ باریک کاٹ کر ڈالیں ساتھ ہی دہی بھی پھینٹ کر ڈال دیں اور بھون کر چولہا بند کر دیں۔ چاول کو دھو کر دس منٹ کے لئے بھگو دیں پھر ان میں نمک چھوٹی الائچی کالا زیرہ اور تیز پات ڈال کر ابال لیں جب چاول ایک کنی رہ جائے تو اس کا پانی نکال دیں ۔ اب چاول اور تیار گوشت کی تہہ لگائیں(پہلی اور آکری تہہ چاول کی ہو ) اب اس کے اوپر فرائی کیے ہوئے پیاز ڈالیں اور آخر میں تھوڑا ساز ہلکا رنگ پانی یا کیوڑہ میں گھول کر ایک لائن کی شکل میں ڈال دیں۔ دس پندرہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں ۔ لیجئے اسٹوڈنٹ بریانی تیار ہے ۔ سلاد اور رائتے کے ساتھ مزے لیجئے۔

More From Biryani Aur Pulao - مزید