Swedish Soup Tips in Urdu - Swedish Soup Totkay

سویڈش سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Swedish Soup
 Recipe In Urdu


اجزاء:
یخنی ایک کلو
کالی مرچ 10گرام پسی ہوئی
چینی ایک چمچ
کرم کلہ 50گرام
مکھن 50گرام
طریقہ:
سب سے پہلے گوشت کی یخنی بنا کر الگ رکھ لیں ۔پھر کرم کلہ کو صاف کر یں ۔ اس کے موٹے پتے پھینک کر باقی باریک کاٹ لیں ۔ اس کے بعد فرائی پان میں مکھن گرمکر کے اس میں کرم کلہ تلیں ۔آنچ ہلکی رکھیں اور ساتھ ہی چینی بھی ڈال دیں ۔اور چمچ کے ساتھ مکس کریں ۔ اب اس فرائی پان کو بڑے ساس پین میں الٹ کر ساس پین چولہے پر چڑھادیں اور یخنی ڈال کر کالی مرچیں بھی ڈال کر دو گھنٹے چولہے پر رہنے دیں پھر اتار کر پیالوں میں پیش کریں ۔

More From Bachon Ke Soup - مزید