Sweet And Sour Fish Tips in Urdu - Sweet And Sour Fish Totkay - Tip No. 1152

Urdu Totkay Sweet And Sour Fish سویٹ اینڈ ساؤرفش (Tip No. 1152) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sweet And Sour Fish Recipe In Urdu

سویٹ اینڈ ساؤرفش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1152

اجزاء:
مچھلی بڑا سائز ایک عدد(ایک کلو گرام)
اجینو موتو دو چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چمچ
چینی دو چمچ
مرچ دو چمچ
کارچ فلور دو چمچ
سویا سوس چار چمچ
پاکستانی نمک چمچ
سرکہ نصف کپ
مکھن حسب ضرورت
ترکیب:
ایک بڑے برتن میں سرکہ ڈال کرا س میں اجینو موتو ،گرم مصالحہ، چینی ،کارن فلور، مرچیں ،نمک اور سویا سوس ملا دیں۔ اور تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں۔ مچھلی کو اچھی طرح صاف کر کے سرکے والا تیار شدہ مصالحہ مچھلی کے اندر اور باہر ٹھیک طرح سے لگائیں ۔مصالحہ لگا کر سرکے والے برتن میں ہی مچھلی کو پڑا رہنے دیں ۔ اس کے بعد مچھلی کے ارد گرد تھوڑا سا مکھن لگا دیں۔ اور اوون میں رکھ کر ہلکی آنچ پر پکائیں انتہائی مزید ار اور لذیز چائینز ڈش تیار ہے۔

More From Chinese Food