Sweet And Sour Jheengay Tips in Urdu - Sweet And Sour Jheengay Totkay

سویٹ اینڈ ساؤر جھینگے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Sweet And Sour Jheengay Recipe In Urdu

اجزاء:
انڈے چار عدد
گھی حسب ضرورت
میدہ 25 گرام
جھینگے ایک کلو گرام
پیاز 200 گرام
کارن فلور 25 گرام
ٹماٹر 400گرام
سیاہ مرچ 10 گرام
چینی دوچمچے
اجینو موتو دو چمچے
اجینو موتو دو چمچے
ٹماٹو سوس چار چمچے
سویا سوس دو چمچے
سرکہ چار چمچے
ترکیب:
ایک بڑے پیالے میں انڈے پھینٹ کر اس میں کارن فلور ،پسی ہوئی سیاہ مرچیں ،اجینو موتو آدھا اور میدہ ملا دیں۔ ان تمام اجزا کو ا چھی طرح مکس کر کے گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ پیاز چھیل کر باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اس کے بعد جھینگوں کو اچھی طرح صاف کر کے پانی سے دھوئیں اور تھوڑے سے نمک ملے پانی میں ابال لیں۔ جب جھینگے ابل جائیں تو برتن کو چولحے سے نیچے اتار کر رکھ لیں۔ اب ایک الگ برتن میں گھی ڈال کر چولحے پر رکھیں۔ جب گھی خوب اچھی طرح گرم ہو جائے تو تمام ابلے ہوئے جھینگے انڈے کے آمیزے میں ڈبو ڈبو کر اس میں ڈالتے جائیں اور سنہری ہونے پر باہر نکال لیں۔ اب ٹماٹروں کو ابال کر چھان لیں۔ چھنے ہوئے ٹماٹروں میں تلا ہوا پیاز، اجینو موتو ،ٹماٹو سوس، سیاہ مرچ، سویا سوس اور جھینگے ملائیں اور برتن کو چولحے پر رکھ دیں۔ ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں ۔ اسکے بعد سرکہ میں کارن فلور اور چینی گھول کر اس میں ملائیں ۔ مزید پانچ منٹ تک برتن چولحے پر ہی رہنے دیں۔ اس کے بعد اتار لیں اور گہری ڈش میں ڈال کر دستر خوان کی زینت بنائیں۔

More From Chinese Food - مزید