Methi Makai Kay Danoo Ki Kari Tips in Urdu - Methi Makai Kay Danoo Ki Kari Totkay

میٹھی مکئی کے دانوں کی کڑی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Methi Makai Kay Danoo Ki Kari Recipe In Urdu

اشیاء:
سبزمرچیں دو سے تین عددتک
ادرک ایک عدد ایک انچ موٹی
پیاز دو عدد میڈیم سائز
بیسن دو ٹیبل سپون
ہلدی ایک ٹیبل سپون
مکئی کے دانے (نرم اور ملائم ) کپ
مکئی کے دانے روغن کی شکل کپ
شکل حسب ذائقہ
تیل 1ٹیبل سپون
رائی کے بیج ٹیبل سپون
سونف کے بیج ٹیبل سپون
کلونجی ٹیبل سپون
سرخ مرچ(ثابت) چار عدد(تازہ)
ترکیب:
1۔سبز مر چوں کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد خشک کر لیں ، خشک کرنے کے بعد درمیان میں سے کاٹ کر ان کے بیج نکال دیں، بیج نکالنے کے بعد باریک کاٹ لیں۔
2۔ادرک کو اچھی طرح سے چھیل کر دھو لیں ، دھونے کے بعد ادرک کو سبز مرچوں کے ساتھ ملا کرمکس کر لیں مکس کرنے کے بعد گرائنڈ کر کے پیسٹ بنا لیں ، پیاز اچھی طرح چھیل لیں۔ چھیلنے کے بعد ٹکڑے بنا لیں۔
3۔بالائی کے بغیر دہی میں بیسن اور ہلدی ملا کر اچھی طرح سے مکس کر لیں، مکس کرنے کے بعد اس میں دوکپ پانی ڈال دیں ، پانی ڈالنے کے بعد اچھی طرح مکس کر لیں۔
4۔اس دہی کو مکس کرنے کے بعد کسی بڑے برتن میں (جس کا نچلا حصہ کافی بڑاہو) ڈال دیں، ڈالنے کے بعد نارمل حرارت پر پکائیں پکانے کے ساتھ اس میں ادرک سبز مرچوں کی پیسٹ شامل کر دیں ، اس کے بعد اس میں کتری ہوئی پیاز اور مکئی کے دانے (جو روغن کی شکل میں ہوں )ڈال دیں۔ اس کو میڈیم حرارت پر دو منٹ سے تین منٹ تک پکائیں۔
5۔اس کے بعد اب اس میں مکئی کے نرم اور ملائم دانے اور نمک ڈال دیں، اس کے ساتھ ہی اس کڑی میں ایک کپ پانی ڈال دیں ، پانی ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے کڑی (kadhi) کو ہلائیں۔
6۔اس کے بعد اب اس کڑی کو 8منٹ سے 10منٹ تک پکائیں جب یہ کڑی سرخ شوربے دار بن جائے تو اچھی طرح سے پکائیں اور اچھی طرح ابال لیں۔
7۔اس کے بعد اب ایک فرائی پین میں تیل گرم کر کے اس میں رائی کے بیج، سونف کے بیج ،کلونجی اور سرخ مرچ(ثابت ) دو عدد ڈال دیں، ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے فرائی کر یں، رائی اور سونف کے بیج اچھی طرح سے براؤن کر لیں ۔ ان مصالحوں کو نارمل حرارت پر فرائی کر یں۔
8۔اس کے بعد اب کڑی (kadhi) کو جلدی سے اتار لیں۔ اتار نے کے بعد اس کو اچھی طرح سے ڈانپ دیں، اور ڈھانپنے سے پہلے فرائی مصالحہ ضرور ڈال دیں۔
9۔اس کے بعد اس کڑی کو گرما گرم اچھے ابالے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کر یں ۔ کڑی کو پیش کرنے سے پہلے کسی صاف برتن میں نکال لیں۔
غذائیت:
کیلوریز(حرارے) 95
پروٹین 3.9
چکنائی 2.4
کاربو ہائیڈریٹس 13.5
فائبر ز(ریشے) 0.5

More From Pakistani Cuisine - مزید