Meethay Samosay Tips in Urdu - Meethay Samosay Totkay - Tip No. 665

Urdu Totkay Meethay Samosay میٹھے سمو سے (Tip No. 665) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Ramadan Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Meethay Samosay Recipe In Urdu

میٹھے سمو سے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 665

ایک برتن میں چینی تھوڑا سا اور پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں اور شیرہ تیار کریں ۔
ایک پرات میں میدہ چھانیں اور ایک چٹکی نمک کے ساتھ دودھ اور ایک چمچ گھی ڈال کر میدہ خوب اچھی طرح گوند لیں ۔
اس کے بعد ایک الگ برتن میں سیب اور گاجر کا مربہ ،پسا ہوا ناریل ،پستے اور بادام کی گریاں کتر کر کشمش اور سبز الائچی کے دانے ڈال کر تمام اجزاء کو خو ب اچھی طر ح کچل کر مکس کر لیں ۔
ان میں نصف شیرہ ڈال کر ملا دیں ۔پھر میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور بیل کر پوریاں سی بنائیں
ہر پوری کو درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں کریں اور شیرہ لیپ دیں ۔
ایک ٹکڑے پر تھوڑا سا مربے والا آمیزہ رکھیں اور لپیٹ کرتکونی شکل میں سموسہ بنا ئیں ۔
کناروں کو خوب اچھی طرح دبا کر بند کر یں ۔
اس کے بعد ایک کھلے منہ والے برتن میں گھی گرم کریں اور سموسوں کو تل کر باہر نکال لیں ۔لذیذاور میٹھے سموسے تیار ہیں ۔

More From Ramadan Pakwan