Tahari Tips in Urdu - Tahari Totkay - Tip No. 3903

Urdu Totkay Tahari طہاری (Tip No. 3903) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tahari  Recipe In Urdu

طہاری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3903

چاولوں کو صاف کرنے کے بعد پانی میں دھو کر دو گھنٹے تک بھگو دیں
آلوؤں کو چھیل کر ان کے دو دو ٹکڑے کر دیں
پھر دیگچی میں گھی کو گرم کر یں اور اس میں آدھا پیاز ڈال کر سرخ کر یں
باقی کی پیاز کو پیس کر نمک، ہلدی اور لال مرچ کے ساتھ ملا کر پہلی والی پیاز میں ڈال دیں اور ساتھ ہی دہی ڈال کر بھونیں اور ڈھک دیں
جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اس کو اور اچھی طرح بھونیں یہاں تک کہ دہی کی بو مر جائے اور مصالحہ گھی چھوڑ دے تو اس میں آلو ڈال کر پھر بھونیں
اس کے بعد پھر چاول اور ساتھ چاولوں سے دو گنا پانی ڈال دیں اور تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد اس میں چمچ ہلاتے رہیں
پانی جب خشک ہو جائے تو پھر ہری مرچ، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ڈال کر دس منٹ کے دم پر رکھ دیں
دم کے بعد طاہری تیار ہے

More From Biryani, Rice, Chawal